ماریا کو شادی کی انوکھی پیشکش

استنبول 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) روسی ٹینس اسٹارماریا شاراپووا کو میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اُن کے ایک مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔روسی ٹینس کھلاڑی نے جہاں شادی کی پیشکش کرنے والے کو ’شاید‘ میں جواب دے کر اُسے حیراں و ششدر کر دیا وہیں میدان میں موجود لوگ زور زور سے ہنسنے لگے۔سنجیدہ مقابلے کا ماحول اُس وقت قہقہہ زار ہوا جب ماریا جو کبھی دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی تھیں اپناکھیل شروع کرنے جارہی تھیں۔ اُس وقت اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگ موجود تھے ۔ ان کے مداح نے انتہائی بلند آواز میں انہیں شادی کی پیشکش کی۔مداح نے ماریا سے دو ٹوک پوچھ لیا کہ کیا مجھ سے شادی کروگی؟سننے والے جہاں زور زور سے ہنسنے لگے ، وہیں ماریا نے خاموش رہنے پر شادی کی پیشکش کا جواب ’’شاید‘‘ میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔