لندن۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آل انگلینڈ کلب کے چیئرمین فلپ بروک نے کہا ہے کہ اگر ماریا شاراپوا رواں برس ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کی اہل نہ ہوئیں تو یہ بڑی مایوسی کی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ روسی ٹینس اسٹار کے مقدمہ کا فیصلہ جلد ہونا چاہئے۔ علاوہ ازیں پیرس اور برسلز میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد اس مرتبہ ومبلڈن کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔