یلاریڈی۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری زرعی مارکٹ کمیٹی حدود میں سال 2015-16 کو محصولات وصولی کے تحت 89لاکھ روپئے کی آمدنی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اے ایم سی سکریٹری مسٹر نریندر نے بتایا کہ مارکٹ کمیٹی یارڈ پر مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ کسانوں کی سہولت کی خاطر 2500 میٹرک ٹن اناج ذخیرہ کرنے والے گودام کی تعمیر کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔ اس گودام کی تعمیرات کے بعد کسانوں کو اپنی فصلوں کے اچھے دام آنے تک ذخیرہ رکھنے کی سہولت فراہم رہے گی۔ اس کے علاوہ کسانوں کی ہر طرح کے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔