مارکٹ یارڈ میں کراٹے مقابلے

کوڑنگل ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کراٹے ماسٹر مسٹر وینکٹیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بتاریخ 8 نومبر بروز ہفتہ بمقام مارکٹ یارڈ میںبڑے پیمانے پر پاروتماں دیشمکھ کراٹے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ موصوف نے مزید انکشاف کیا کہ ان مقابلوں میں کرنول ، حیدرآباد ، محبوب نگر ، رنگاریڈی ، نلگنڈہ کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک کے نمائندہ مقامات یادگیر ، شاہ پور اور گرمٹکال وغیرہ سے کراٹے طلباء حصہ لے رہے ہیں ۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کیلئے قیام و طعام کا معقول بندوبست کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں کراٹے ماسٹرز مسرز محمد کریم ، سرینواس اور دتاتریا راو وغیرہ نے حصہ لیا ۔