مارکٹ یارڈ سے مستفید ہونے کسانوں کو مشورہ

کوہیر 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع مارکٹ یارڈ میں شریمتی جے انیتا صدرنشین کوہیر منڈل کے ہاتھوں مکئی خریدی سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سید معزالدین ضلع پریشد کوآپشن ممبر نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اِس موسم برسات میں بارش کی کمی کی وجہ سے کوہیر منڈل میں کسان کافی پریشان حال ہیں۔ وافر مقدار میں کوئی فصل نہیں ہورہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مکئی خریدی سنٹر حکومت کا ایک بہترین اقدام ہے۔ اُنھوں نے کسانوں سے خواہش کی ہے کہ اس مارکٹ یارڈ سے استفادہ کریں۔ بازاروں میں کسانوں کو کافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہاں پر مارکٹ سے زیادہ قیمت ہوگئی۔ اُنھوں نے کہاکہ اعلیٰ کوالٹی کے مکئی 1310 یومیہ فی کنٹل اور دوسرے درجہ کی مکئی 1230 ۔ تیسرے درجہ کی مکئی 1180 روپئے خریدی جائے کی بناء کمیشن کے اُنھوں نے کوہیر منڈل کو خشک سالی منڈل کے لئے ضلع پریشد میں کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر اروند ریڈی کوہیر منڈل کانگریس پارٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا یہ اقدام بہترین ہے کسان بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ اس پر محمد شمشیر علی کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کوہیر منڈل میں ناکافی بارش کی وجہ سے ربیع کی تمام فصلیں تباہ ہونے کے دہانے پر کوہیر منڈل کو خشک سالی منڈل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کوہیر منڈل کوآپشن ممبر محمد عبدالقیوم، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر، سید رئیس الدین، محمد عبدالستار ڈپٹی سرپنچ کوہیر، ڈاکٹر عبدالستار، راجو سوامی ایم پی ٹی سی، سریندر ایم پی ٹی سی، ڈاکٹر مجیب الدین اور زبیر احمد وارڈ ممبر کے علاوہ اندرا کرانتی پتھکم قائدین موجود تھے۔