ماروتی ڈیزل انجن کاروں کی تیاری ترک

نئی دہلی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماروتی ڈیزل انجن کی چھوٹی کاروں کی پیداوار آئندہ سال اپریل سے بند کردے گا کیوں کہ اِس کا احساس ہے کہ ڈیزل انجنوں کو BS6 معیار تک اپ گریڈ کرنا غیرمعمولی بلند اور صارفین کے لئے ناقابل برداشت لاگت کا ہوگا چنانچہ وہ اس پر پٹرول انجن کی کاریں اور سی این جی استعمال کرنے کو ترجیح دیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمپنی یہ دیکھے کہ ڈیزل گاڑیوں کی BS6 پیمانوں کے متعارف کرنے کے بعد بھی اور 1500cc انجن کے ساتھ تیار کرنے کے بعد بھی صارفین میں یہ کار مقبول رہے تو تیاری دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ فی الحال ڈیزل کاریں جملہ فروخت ہونے والی کاروں کا 23 فیصد ہیں۔