ماروتی سوزوکی کی پہلی کار پریمیم ہیچ بیاک ’ بالینو ‘ کو ورون موٹرس نے متعارف کیا

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): ورون موٹرس ۔ نیگژا ، بنجارہ ہلز جو نمبر ایک ماروتی سوزوکی کار ڈیلر ہے ۔ اس نے پہلی ماروتی سوزوکی پریمیم ہیچ بیاک ’ بالینو ‘ کی رونمائی کی اور ڈیلیور بھی کیا ۔ مسٹر این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ تلنگانہ ، نے اس کی رہنمائی انجام دی اور پہلی کار مسٹر پی وینکٹا سبرامنیم گپتا ، سافٹ ویر انجینئر کو ماروتی ایکسکلوزیو شوروم نیکثرا ، بنجارہ ہلز پر ڈیلیور کی ۔ اس موقع پر مسٹر وی ورون دیو ، منیجنگ ڈائرکٹر ، ورون گروپ اور مسٹر آر سی راجو ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، مسٹر ڈی کے راجو ڈائرکٹر ، مسٹر نیرجا ، جی ایم ، مسٹر سیسل ، برانچ ہیڈ اور دیگر اسٹاف موجود تھا ۔ ’ بالینو ‘ ہندوستان کے علاوہ 100 سے زائد ممالک میں فروخت کی جائے گی ۔ پرشکوہ ڈیزائن اور جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ایندھن بچانے کے ساتھ ڈیزل آپشنس میں بھی یہ کار دستیاب ہے ۔۔