مارن اور سندھو کے مقابلے پر نظریں

نئی دہلی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی اور اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارن اور تین مرتبہ کی عالمی چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والی ہندوستان کی اسٹار پی وی سندھو ووڈافون پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) کے چوتھے سیزن میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی ۔22 دسمبر کو شروع ہوکر23 دنوں تک ہونے والے اس لیگ میں مارن اس سال اداکارہ تاپسي پنوں کی نئی ٹیم پونے7 ایسیس کے لئے کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی ۔ پی بی ایل کے چوتھے سیزن کا انعقاد ہندوستانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن (بائی) کی سرپرستی میں اسپورٹس لائو کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس کی شروعات ممبئی سے ہوگی۔ بائی کے صدر ہمنتا وسوا سرما نے کہا، ہمارے پاس اس سال پونے7 ایسیس کے طور پر ایک نئی ٹیم ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم نے اس سال دو نئے شہروں، احمد آباد اور پونے میں کھیل رہے ہیں۔ اس کھیل کو نئی بلندی اور نئے مقامات تک لے جانے کے عزم کے تحت ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ بائیں ہاتھ کی مارین کے لئے نئی ٹیم کے لئے کھیلنا ایک چیلنج ہوگا لیکن وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ مارین کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ انہیں اس سال اس ٹیم کے خلاف کھیلنا ہوگا جس کے لئے وہ گذشتہ سیزن تک کھیلی ہیں۔ نئے سیزن کی شروعات دلچسپ ہوگی کیونکہ پہلے ہی میچ میں مارین کا سامنا ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو سے ہوگا۔ سندھو نے کہا، میں اس سال اپنے شہر کی نمائندگی کر رہی ہوں اور اسی وجہ سے افتتاحی مقابلہ کافی خاص ہو گیا ہے ۔ ہنٹرس سے میں زبردست حمایت اور تعاون کی امید کر رہی ہوں۔ پونے کے خلاف یہ ہماری طاقت ہوگی۔ریو اولمپک کی گولڈ میڈل مارن نے گزشتہ سال حیدرآباد ہنٹرس کی ٹیم کو خطاب تک پہنچایا تھا اور اب وہ اپنی ہی ٹیم کے خلاف افتتاحی مقابلے میں کھیلیں گی۔ مارن نے کہا ‘ میں اب نئی ٹیم کا حصہ ہوں ۔ میں پونے7 ایسیس کے لئیصدفیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔