برسبین۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان کھیلے جارہے چار روزہ مقابلے کے تیسرے دن میزبان بیٹسمین سام وائیٹ مین اور میچ مارش نے ریکارڈ 371 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی جس کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کی پہلی اننگز کے اسکور پر 47 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ مارش نے 294 گیندوں میں 211 اور نمبر 8 پر وائیٹ مین نے 278 گیندوں میں 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ٹیم نے 522/9 کے ذریعہ دن کا اختتام کیا۔