مادیگا طبقہ کا آئندہ ماہ احتجاجی پروگرام

میدک۔21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مادیگا ریزرویشن پوراٹا سنگم کے جے اے سی کوآرڈینیٹر پی ڈی مورتی نے کہا کہ مادیگا طبقہ کو تلنگانہ ریاست میں 12فیصد تحفظات کیلئے عنقریب بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرامس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی پروگرامس کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر مورتی نے یہ بات بتائی ۔ احتجاجی پروگرام کا آغاز ماہ ڈسمبر کے اوآخر سے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ ماہ کی 29 تاریخ کو سوماجی گوڑہ پریس کلب میں ان امور سے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ڈسمبر 22کو عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج پر بھی ایک بڑا جلسہ مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی کی جانب سے منعقد کیا جائے گا ۔ آخر میں انہوں نے مندا کرشنا مادیگا صدر ایم آر پی ایس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مندا کرشنا تحریک کے نام پر گذشتہ 20سالوں سے کروڑہا روپیہ حاصل کرلئے ہیں ۔ اس سے متعلق سی بی آئی سے تحقیقات کروانے کا انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ بھی کیا ۔ اس موقع پر مقامی ایم آر پی ایس قائدین بھی موجود تھے