مادھوری، رنبیر کپور کے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند

انیل کپور کے ساتھ کامیڈی فلم ٹوٹل دھمال سے مادھوری ڈکشٹ کی پھر واپسی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ مادھوری ڈکشٹ اس وقت پروڈیوسر کرن جوہر کی ابھیشک ورمن کے ڈائرکشن میں بنی کلنک میں سنجے دت کے ساتھ جوڑی دار ہے۔ کلنک میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا اور آدتیہ رائے کپور جیسے جواں سال ستاروں کو مادھوری ڈکشٹ جیسی سینئر اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، لیکن مادھوری ڈکشٹ آج کے نوجوانوں سے متاثر ہے، لیکن جب میڈیا والوں نے ان سے جاننا چاہا کہ وہ نوجوان اداکاروں میں کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو مادھوری ڈکشٹ نے کہا رنبیر کپور، مادھوری ڈکشٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ میں ایک ڈانس نمبر ’’گھاگرا‘‘ کیا تھا۔ لیکن مادھوری کی خواہش رنبیر کے ساتھ ایک پوری فلم کرنے کی ہے۔ مادھوری نے رنبیر کپور کو بچپن سے دیکھا ہے۔ مادھوری نے رنبیر کے والد رشی کپور کے ساتھ صاحبا، یارانہ اور پریم گرنتھ میں کام کیا تھا۔ اس وقت رنبیر گیارہ یا بارہ سال کے تھے۔