مادھاپور میں سڑک حادثہ، خانگی ملازم برسر موقع ہلاک

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) مادھاپور علاقہ میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں لاری کی ٹکر سے خانگی ملازم برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ وینکٹا بابو ساکن کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی رات دیر گئے مادھاپور چوراہے سے اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں بابو برسر موقع ہلاک ہوگیا اور ٹکر دینے کے بعد لاری ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس مادھا پور نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے لاری ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔