مادنا پیٹ میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) مادنا پیٹ میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ محمد افضل اپنے دیگر افراد خاندان بشمول ضعیف ماں کے ہمراہ اپنے آبائی مقام میدک گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر الماریوں میں موجود 25 تولے طلائی زیورات 10 تولے چاندی اور 22 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ مادنا پیٹ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر کلوز ٹیم مقام واردات پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور بعدازاں پولیس نے ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔