حیدرآباد 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ مادناپیٹ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک کمسن لڑکا پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 سالہ محمد ریحان کل رات مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا جس کے نتیجہ میں اُس کے والد محمد مکرم نے اِس سلسلہ میں اپنی بیوی کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے بتایا کہ کمسن بچے کے باپ نے الزام عائد کیاکہ اُس کی بیوی نے دونوں کے درمیان اختلافات کے نتیجہ میں بچے کا قتل کردیا ہے۔ انسپکٹر مادنا پیٹ نگیش نے بتایا کہ کمسن بچے کے باپ کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔