مادناپیٹ میں کارڈن سرچ ، پندرہ مشتبہ افراد گرفتار

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون کے علاقہ مادناپیٹ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے کئی گاڑیاں ضبط کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا کے زیر نگرانی 250 تلنگانہ اسپیشل پولیس فورس پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے علاقہ مادناپیٹ ، عیدی بازار اور دیگر علاقوں میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ پولیس نے اس کارروائی میں دستاویزات کی عدم موجودگی کی بنیاد پر 62 موٹر سائیکلوں اور 5 آٹوؤں کو برآمد کرلیا ۔ جبکہ 15 مشتبہ افراد بشمول تین خطرناک عادی مجرمین کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کارڈن سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کیمیکل کے ذریعہ آم پکانے والے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے عمر نامی میوہ فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 300 پیاکٹس کاربائٹ کمیکل برآمد کرلیا ۔