ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے شجرکاری ضروری

ورنگل میں ہریتا ہارم پروگرام ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا خطاب

ورنگل ۔ /8 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا کہ ریاستی حکومت ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر شجرکاری کررہی ہے ۔ 4 سال میں 230 کروڑ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ۔ ورنگل رورل ضلع سنگھم منڈل چنتل پلی ٹیکسٹائیل پارک اراضی میں ہریتا ہارم پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ( امریکہ) سے آج ہی ورنگل واپس ہوتے ہی سرکاری تقاریب میں حصہ لیا ۔ کل سے ورنگل میں سلسلہ وار بارش کے باوجود انہوں نے ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ اور جونیر کالج میں 85 لاکھ سے زائد کلاس روم کے افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ ورنگل میں جاریہ ماہ ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں ٹیکسٹائیل پارک سنگ بنیاد تقریب منعقد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 1190 ایکڑ اراضی حاصل کی جارہی ہے ، اراضی کے حصول میں کسانوں کا تعاون رہا ۔ 1150 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے ٹیکسٹائیل پارک میں عمدہ قسمکا کپڑاتیار ہوگا ۔ ہنرمند افراد بیرون ریاست ، سورت ، بھیونڈی ، شولاپور ، بنارس وہ دیگر مقامات میں روزگار کیلئے جاچکے ہیں ۔ اس پارک کے قیام کے بعد وہ دوبارہ اپنے مقام آنے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک میں بڑے بڑے تجارت پیشہ افراد 11586 کروڑ سرمایہ کاری کرنے کا امکان ہے ۔ بنکروں کو روزگار ملے گا ۔ اس اہم پراجکٹ کے قیام سے راست اور بالراست ایک لاکھ 13 ہزار افراد کو روزگار ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہریتاہارم پراجکٹ سے ریاست میں بڑے پیمانہ پر شجرکاری کی جارہی ہے ۔ جس کے ذریعہ ماحول کو خوشگوار رکھنے کے علاوہ بارش بھی کثرت سے ہوگی ۔ ریاستی حکومت ہر سال 40 کروڑ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کی ہے ۔ جنگلاتی علاقوں میں 130 کروڑ اور شہری علاقوں میں 100 کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 310 کروڑ سے کالجس میں ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے ۔ ریاست میں 404 کالجس میں لائبریری ، آر او پلانٹ ، زائد کلاسس روم ، بیت الخلاؤں کی تعمیر ، لیاب وہ دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے ۔ پسماندہ طبقات کو مواقع فراہم کرنے کیلئے گروکل اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر جی سدھیر بابو ، کلکٹر پرشانت ، جیون پاٹل ، ایم ایل اے سی دھرما ریڈی ، آر ڈی او مہندر جی ، پرشوتم وہ دیگر موجود تھے ۔