مابعد انتخابات شیوسینا سے اتحاد ممکن: بی جے پی

نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی مابعد انتخابات شیوسینا کے ساتھ اتحاد کے امکا ن کو مسترد نہیں کرتی۔ اگر دونوں میں سے کوئی بھی پارٹی مہاراشٹرا کی مجالس بلدیہ میں اکثریت حاصل نہ کرسکے ۔ بی جے پی کے سینئر ریاستی قائد نے کہا کہ ممبئی ، تھانے ، الہاس نگر ، پونے ، پمپری ۔ چنچواڑ، شعلہ پور، ناسک، کولہ ، امراوتی اور ناگپور میں کل انتخابات ہوئے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے بعد ممکن ہیکہ بی جے پی یا شیوسینا اپنے بل بوتے پر قطعی اکثریت حاصل نہ کرسکے ایسی صورت میں دونوں پارٹیوں کو ایک دوسرے کی تائید کی ضرورت ہوگی۔ چنانچہ مجالس بلدیہ میں دونوں پارٹیوں کے دوبارہ باہمی اتحاد کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ بی جے پی اور شیوسینا کا 25 سالہ اتحاد ممبئی مجلس بلدیہ اور مہاراشٹرا کے دیگر مجالس مقامی انتخابات سے پہلے ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے کرتے ہوئے ہوئے تھے۔