لندن۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روری مائیک لاری نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین ووزنیاکی سے منگنی توڑ دی ہے۔ ان کا یہ اعلان شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم سے عین قبل منظر عام پر آیا ہے۔ 25 سالہ آئرلینڈ کے گولف کھلاڑی اور دو مرتبہ کے چمپین روری نے کہا ہے کہ دعوت ناموں کے مسائل نے واضح کردیا ہے کہ وہ ہنوز شادی کے لئے تیار نہیں ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ مسئلہ اِنہیں درپیش تھا اور وہ شادی کیلئے تیار نہیں ہے۔
مداح نے مونگ پھلی کے دانوں پرانگلش فٹبالر کے چہرے بنائے
لندن۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آئندہ ماہ برازیل میں سجنے والا ہے۔فٹبال شائقین اس حوالے سے کچھ نیا کرنے کی دھن میں مصروف ہیں۔ایسے ہی ایک فنکار کیوٹین ڈیوان نیبرازیلین مونگ پھلی کے دانوں پر ورلڈ کپ کے لیجنڈ فٹبالرس کے چہرے بناڈالے۔ انہوں نے یہ کارنامہ مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ظاہر کیا۔انہوں نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی گرے لائنکر،پاویل گیسکوئن ،ڈیوڈ بیکھم ایلن شیریئر اورموجودہ کھلاڑی وین رونی کی شکلیں برازیلین مونگ پھلیوں کے دانے پر بناکر دنیا کو حیران کردیا۔اس ضمن میں انہوں نے کہا ہے کہ مونگ پھلیوں پر شکلیں بنانا بہت ہی مشکل تھا لیکن میں نے کئی مرتبہ کوشش کی اور بالآخر اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔