مائیکے جانے سے شوہر کے ٹال مٹول پر دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) مائیکے جانے کی خواہش اور شوہر کی ٹال مٹول سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ انجم نے گذشتہ روز پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انجم ایس آر نگر علاقہ کے ساکن ایاز کی بیوی تھی جو پیشہ سے پلمبر بتایا گیا ہے ۔ خاتون کا تعلق بیدر ریاست کرناٹک سے تھا اور وہ اپنے مائیکے جانے کی خواہش مند تھی ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے خاتون بے چین تھی اور اس کا شوہر مصروفیت کے سبب بیوی کی بات کو ٹال مٹول کر رہا تھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے 24 اپریل کے دن انتہائی اقدام کرلیا جوبلی ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔