مائیکل کی حوالگی سے کانگریس متزلزل بی جے پی کا دعویٰ

نئی دہلی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملت کے مبینہ دلال کرسچن مائیکل کی حوالگی سے کانگریس پوری طرح متزلزل ہوگئی ہے اور اُس نے مائیکل کے دفاع کے لئے وکلاء کی اپنی ٹیم بھیج دی ہے۔ بی جے پی نے آج یہ دعویٰ کیا اور اُس کے ترجمان سمبت پاترا نے کہاکہ یوتھ کانگریس لیڈر اے کے جوزف گزشتہ روز عدالت میں مائیکل کی طرف سے حاضر ہوئے۔