سڈنی۔6 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی سلیکٹروں نے ان فٹ کپتان مائیکل کلارک کو کسی جانچ کے بغیر ورلڈ کپ کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام پر امید ہیں وہ میگا ایونٹ کیلئے فٹ ہوکر کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ تاہم آسٹریلیا کو ٹورنمنٹ قوانین کے مطابق یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ زخمی کھلاڑی کا متبادل منتخب کرسکے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے نام میڈیا میں پیش نہیں کیا ہے۔امکان ہے کہ رکلارک 14 فروری کو انگلینڈ اور 21 فروری کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہ ہوسکیں ان کی ممکنہ واپسی افغانستان کے خلاف 4 مارچ کو ہونے والے مقابلے میں ہوسکتی ہے۔