ماسکو 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) فارمولہ ون کے سابق چمپئن مائیکل شوماکر کو صحت میں بہتری کے پیش نظر دواخانہ سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ شوماکر کی منیجر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شوماکر کو صحت میں بہتری کے باعث گھر تو منتقل کردیا گیا ہے لیکن مکمل صحت یابی کے لئے فارمولہ ون چمپئن کو ایک طویل اور مشکل راستہ طے کرنا ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس ڈسمبر میں فرانس میں اسکیٹنگ کے دوران شوماکر کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی اور جون سے اِن کا علاج سوئٹزرلینڈ کے ایک دواخانہ میں کیا جارہا ہے۔ منیجر سبینے کیہم کے بموجب اب شوماکر کا علاج گھر پر ہی جاری رہے گا کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اِن کی صحت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔