مائیکرو میکس کو بی سی سی آئی کے ٹائیٹل اسپانسر حقوق

نئی دہلی۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کی جانب سے سیزن 2014-15کے دوران کھیلے جانے والے مقابلوں کیلئے ٹائیٹل اسپانسرشپ کے حقوق مائیکرومیکس کو دیئے گئے ہیں ۔اس سیزن کے دوران ہندوستانی ٹیم کی جانب سے ملک میں کھیلے جانے والے مقابلوں کیلئے مائیکرو میکس ٹائیٹل اسپانسر کرے گا جب کہ رواں سیزن اکٹوبر ۔نومبر میں ویسٹ انڈیز ہندوستان کا دورہ کررہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے بموجب ٹائیٹل اسپانسرشپ کیلئے بولی صرف مائیکرومیکس نے ہی دی تھی لہذا بی سی سی آئی نے اسے قبول کرلیا ۔فی میچ دو کروڑ روپئے کی فیس کے ساتھ مائیکرومیکس کو ٹائیٹل اسپانسرشپ کے حقوق بی سی سی آئی کی جانب سے حاصل ہوئے ہے ۔