مائیکرو بیالوجی کانفرنس کا اختتام

محبوب نگر ۔ یکم ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں مائیکرو بیالوجی شعبہ میں ریسرچ اور ایجادات کیلئے کوشاں رہنا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار یس ڈی یس آڈیٹوریم میں منعقدہ سہ روزہ قومی مائیکرو بیالوجی کی ریاستی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیرالا میڈیکل کالج کی پروفیسر شریمتی منیشا سنگھ نے کہا ۔ اس موقع پر انہوں نے طبی میدان میں جدید سائنس کے ذریعے عوام کے بہتر علاج پر زور دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے نئے بیکٹیاریز سے خطرناک وائرس پھیلتا جارہے جس کے پیش نظر مریضوں کے قیام کے مقامات ، دواخانوں کی صفائی اور ماحول کی پاکیزگی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ طبی معلومات میں اضافہ کیلئے ایسے سمینارس کارآمد ثابت ہونگے ۔ میڈیکل ونگ میں مائیکرو بیالوجی کا رول بڑا اہم ہوتاہے ۔ انسانی جسم سے بیکٹیریا کے خارج ہونے کے مقامات انفیکیشن سے متاثر ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹرز کیلئے ان سے واقف ہونا ضروری ہے بعدازاں ساونیر جنرل بُلیٹن کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ پروگرام میں شریمتی واسنتی کبراانورادھا ، رام ریڈی ریذیڈنیٹ ڈائرکٹر یس وی یس ہاسپٹل ، آنندا راماراؤ ، احمد سردار ، چندرشیکھر و دیگر موجود تھے ۔