مائیلاردیوپلی میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 28 سالہ بھارت اماں جو راجیو گرہا کلپا علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ایسڈ پینے سے خاتون کی موت
شمس آباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک خاتون نے ایسڈ پی لیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب آر کیسری 42 سالہ ساکن سات امرائی نے 16 دسمبر کی رات نشہ کی حالت میں باتھ روم میں ایسڈ پی لیا تھا جس کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ دوران علاج 17 دسمبر کی رات فوت ہوگئی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر نرسمہا چاری مصروف تحقیقات ہے ۔۔