مقدمہ کی اندرون 24 گھنٹے یکسوئی ، مجرم کا اقبال جرم
حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے خاتون کے سنسنی خیز قتل کیس میں ملوث شخص کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرلیا اور انسپکٹر پولیس مائیلاردیوپلی اس کیس کی جلد یکسوئی کو ایک کارنامہ مانتے ہیں ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی پولیس مسٹر جگدیشور نے ایک بیان میں بتایا کہ شاستری پورم کے ساکن وشنوچکرا کر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ آرام گھر چوراہے پر پولیس نے اسے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ خاتون سے چھینے گئے زیورات کو فروخت کرنے آیا تھا ۔ گذشتہ روز 30 مارچ کی رات وشنو چکرا نے جو پیشہ سے اڈلی فروخت کرتا ہے ۔ کام دلانے کے بہانے خاتون پدمماں کو اپنے ساتھ لے گیا ۔ اس رات پدمما اس کے مشورہ کے ساتھ دانماں جھونپڑی سیندھی خانہ پہونچی تھی ۔ وہاں اس کی ملاقات وشنو چکرا سے ہوئی ۔ دونوں میاں بیوی کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھے ۔ اس دوران قاتل جو ان کی جان پہچان والا تھا اس نے پدمماں کو ایک مارواڑی کے یہاں کام دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور اس خاتون کا شوہر گھر چلا گیا ۔ راگھویندر کالونی تک پہونچنے کے بعد قاتل نے مقتولہ کو اپنی باتوں کا شکار بنایا اور جی ایچ ایم سی کے پارک لے گیا ۔ اس پارک میں خاتون کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے اس نے اس کی عصمت ریزی کی اور اس کے بعد خاتون کی جانب سے شوہر و پولیس کو بتانے کی دھمکی سے خوف زدہ ہوگیا اور اس خاتون کا گلہ دباکر اس کا قتل کردیا اور پتھروں سے اس کے سرپر مارکر اس کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی اور کچرے میں اس خاتون کی نعش کو جلاکر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اس کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کو بھی قبول کرلیا ۔