مائناریٹی پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس

میدک ۔ 28 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مائنارٹیز پروٹیکشن کمیٹی ضلع میدک کا ایک اہم اجلاس بمقام اسلامک سنٹر سنگاریڈی پر 31 جولائی بروز اتوار 11 بجے دن منعقد کیا جارہا ہے ۔ معتمد نشر و اشاعت ایم ی سی جناب محمد ریاض الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ضلع ایم پی سی جناب محمد عبدالسلام کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مائنارٹیز پروٹیکشن کمیٹی ضلع میدک کی شاخوں ، ظہیرآباد ، نارائن کھیڑ ، نرساپور ، جوگی پیٹ ، سدی پیٹ اور میدک کے تمام صدور اور دیگر عہدیداروں کو وقت مقررہ پر شرکت کر کے اپنے مفید مشوروں کو کمیٹی کے علم میں لانے کی گذارش کی ہے ۔ اس اجلاس میں تعلیمی مسائل کے علاوہ اوقافی جائیدادوں کے تحفط سے متعلق جائزہ لیا جارہا ہے ۔