ہنمکنڈہ ر 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل ایم اے وحید نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 کیلئے V کلاس جماعت پنجم میں تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل انگلش میڈیم بوائز اسکول ورنگل میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ۔ انگلش میڈیم ‘تلگو میڈیم اور اردو میڈیم میں جماعت چہارم میں زیر تعلیم طلباء پانچویں V جماعت کیلئے 80 فیٹ روڈ‘وساوی کالونی ورنگل اور مائناریٹی ویلفیر آفس کلکٹر کامپلکس صوبیداری ورنگل سے درخواست ضلع کریم نگر کے مسلم مائناریٹی طلباء عادل آباد میناریٹی ویلفیر آفس عادل آباد سے داخلہ درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ www.tsresidential.gov.in آن لائن سے داخلہ درخواست فارم ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ داخلہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل رکھی گئی ہے اور 19 اپریل 2015 کو داخلہ ٹسٹ رکھا گیا ہے۔ پرنسپل صاحب نے مزید بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائے جانیو الے تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل انگلش میڈیم ورنگل میں قابل اساتذہ کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے اس اسکول میں مفت درسی کتابیں مفت قیام و طعام کا انتظام کے علاوہ اسکول ڈریس ‘صدوقت‘توال ‘پلیٹس ‘گلاس ‘بیڈ شیٹ چادریں اور ماہانہ جیب خرچ بھی دیا جائے گا ۔ ہر جمعہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے رمضان المبارک میں سحر و افطار کا بھی نظم رہتا ہے ۔ گذشتہ سال 2014 میں ایس ایس سی کا نتیجہ 99 فیصد رہا ہے ۔ مزید معلومات کیلئے ایم اے چید پرنسپل ورنگل :9701889877۔ مائناریٹی ویلفیر آفس ورنگل :9963478958۔ مائناریٹی ویلفیر آفس کریم نگر :9963478956۔ مائنا ریٹی ویلفیر آفس عادل آباد :9849901137 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔