ماؤیسٹوں کے بم دھماکہ میں ایک نوجوان شدید زخمی

بھوپال پلی ۔ یکم ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ایک 27 سالہ نوجوان آج ماؤیسٹوں کی جانب سے صبح کی اولین ساعتوں میں کئے گئے ایک بم دھماکہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈی ایس پی کے دکھشنا مورتی نے بتایا کہ ماؤیسٹوں نے کل سے شروع ہونے والے اپنے ہفتہ وار جشن کے سلسلہ میں ضلع میںوینکٹ پور منڈل اور اطراف کے گاووں میں فلیکس بورڈز لگائے تھے اور ہینڈ بلز وغیرہ تقسیم کئے تھے ۔ پولیس یہ پوسٹرس اور پمفلٹس نکالنے وہاں پہونچی لیکن ایک فلیک بورڈ باقی رہ گیا تھا ۔ پولیس نے ایک آٹو ڈرائیور کارتک کو یہ بورڈ نکالنے کہا ۔ جب کارتک نے اس بورڈ کی لکڑیاں نکالنے کی کوشش کی وہاں نصب کیا گیا بم پھٹ پڑا اور وہ زخمی ہوگیا ۔ اسے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔