حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں مئے نوشی کے دوران پیش آئے جھگڑے میں ایک ساتھی نے دوسرے کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وجو نامی شخص نے 28 سالہ سندھیا راج پر مبینہ طور پر شراب کی بوتل سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق راج ، وجو اور چندراشیکھر تینوں ساتھی بتائی گئے ہیں۔ راج پیشہ سے کیاب ڈرائیور تھا۔ تینوں کل رات ایک جگہ جمع ہوئے اور مئے نوشی کی جس کے بعد تینوں کے پاس پیسے ختم ہوچکے تھے۔ اس دوران چندراشیکھر نے اپنے مکان کا گیس سلینڈر رہن رکھتے ہوئے ایک ہزار روپئے حاصل کیا اور ان ایک ہزار روپیوں سے پھر مئے نوشی کی گئی۔ اس دوران سندھیا راج اور وجو میں جھگڑا ہوا اور وجو نے شراب کی بوتل سے حملہ کرتے ہوئے اُسے ہلاک کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔