ل35 لاکھ روپئے مالیتی سونے کے ساتھ تین مسافر گرفتار

حیدرآباد ۔ /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس حکام نے تین مسافرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.5 کیلو سونا  ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح جدہ سے آئی ایرانڈیا فلائیٹ نمبر AI 966 کے تین مسافرین کی تلاشی لینے پر ان کے انڈر ویئر سے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ جن کا وزن 1.5 کیلو اور 35 لاکھ روپئے مالیتی بتایا گیا ہے ۔