کابل ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 لاکھ افغان شہریوں کو غذا کی فوری ضرورت ہے کیونکہ جنگ زدہ ملک ملک کی تاریخ کے بدترین قحط کا سامنا کررہا ہے۔ پورے شمالی اور مغربی افغانستان میں تباہ کن خشک سالی کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مویشی مر گئے اور پانی کی سربراہی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے لاکھوں شہری اپنے گھروں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ قحط ایک ایسے وقت افغانستان میں آیا ہے جبکہ ملک پریشان حالی کے دور سے گذر رہا ہے اور پہلے ہی سے 17 سالہ خانہ جنگی کا شکار ہے اور پارلیمانی انتخابات کی تین سال تاخیر سے تیاری کررہا ہے۔