حیدرآباد 23 فروری (پی ٹی آئی) بااثر سیاستدانوں اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تعلقات اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر حکومت تلنگانہ میں زیرتصفیہ مسائل کو حل کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے 15 لاکھ روپئے کا جھانسہ دینے والے ایک 69 سالہ دھوکہ باز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (سنٹرل زون) وی بی کملاسن ریڈی نے کہاکہ ’’کٹم نینی راجیندر پرساد نے ایک شخص کو یہ جھانسہ دیتے ہوئے 15 لاکھ روپئے وصول کیا تھا کہ تلنگانہ کے مشیر پالیسی و ادارہ جاتی ترقی بی وی پاپا راؤ اور ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ ان کا مسئلہ حل کرسکتا ہے‘‘۔