سنگاپور۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی اجلاس کا آج آغاز ہوا ہے اور یہ اجلاس ہفتے تک جاری رہیں گے۔ آئی سی سی اجلاس میں اینٹی کرپشن معاملات پر گفتگو ہوگی، تیزی سے سراٹھاتی محدود اوورز کی لیگز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں، نئی لیگز کی منظوری کیلیے قوانین سخت اور کھلاڑیوں پر ایک برس میں محدود لیگز کھیلنے کی پابندی بھی متوقع ہے۔ ٹسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم کو حتمی شکل دی جائے گی، 2028 اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔ ارکان کو زمبابوے کرکٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ایک مشروب ساز کمپنی کی سابق چیف ایگزیکٹیو اندرا نوئی پہلی مرتبہ آئی سی سی کی غیر جانبدار خاتون ڈائریکٹر کے طور پر اجلاس میں شریک ہوں گی۔