لیک پولیس نے نوجوان لڑکی کو خود کشی سے بچالیا

عاشق کے دھوکہ پر اقدام خود کشی ، انسپکٹر سری دیوی
حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوز ) حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو لیک پولیس نے بچالیا ۔ انسپکٹر لیک پولیس اسٹیشن شریمتی سری دیوی نے بتایا کہ راجکماری ساکن میسماں بنڈہ گگن محل دومل گوڑہ اپنے والدین کے ہمراہ 12 سال قبل ورنگل سے حیدرآباد منتقل ہوئی تھی ۔ راجکماری نے ساتویں جماعت کی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں وہ شہر میں بیوٹیشن کورس کے لئے ٹریننگ حاصل کرنے لگی ۔ اسی دوران راجکماری اپنے پڑوسی 23 سالہ پریتم سے معاشقہ میں ملوث ہوگئی اور گزشتہ 6 سال سے دونوں کے درمیان دوستی تھی ۔ پریتم نے راجکماری سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے آج حسین ساگر (ٹینک بنڈ) پہونچ کر چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔