حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز)لیک پولیس نے ذہنی دباو کی شکار ایک ضعیف خاتون کو خودکشی کرنے سے بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 61 سالہ جی سنیتا کا 10 سال قبل شوہر سے طلاق ہوگیا تھا اور اس کا بیٹا بری عادتوں میں پڑ گیا اور اس کی لڑکی جو مشہور کارپوریٹ دواخانے میں ڈاکٹر ہے آئے دن اسے ذہنی اذیتیں دیا کرتی تھی ۔ سنیتا ذہنی دباو کا شکار ہوگئی اور اس نے آج نیکلس روڈ پہنچ کر حسین ساگر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی کہ لیک پولیس کے کانسٹبل مہیش اور ہوم گارڈ سرینواس نے خاتون کے اس اقدام کو ناکام بنادیا اور لیک پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں پر انسپکٹر سری دیوی نے سنیتا کے ارکان خاندان کو پولیس اسٹیشن طلب کر کے اس خاتون کو حوالے کردیا ۔