لیپرواسکوپی سرجری کے بعد خاتون کی موت

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حمایت نگر کے ایک خانگی دواخانہ میں سرجری کے بعد ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شراونی ایک خانگی دواخانہ میں گزشتہ چار ماہ سے زیر علاج تھی اور آج صبح اس کا لیپرواسکوپی آپریشن کیا گیا تھا اور سرجری کے بعد ہی اس کی صحت بگڑ گئی اور اچانک وہ فوت ہوگئی۔ مقامی پولیس نے خاتون کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور رشتہ داروں کی شکایت پر دواخانہ کے انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔