لیون اور اسٹارک نے جنوبی افریقہ کو بحران میں مبتلا کیا

اڈیلیڈ، 26نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لیون نے 3/48 اور فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 2/71 لے کر جنوبی افریقہ کو تیسرے و آخری ٹسٹ کے آج یہاں تیسرے دن بحران میں مبتلا کردیا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 194/6 اسکور کئے۔ جنوبی افریقہ کے پاس اب محض 70 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے 307/6 سے آگے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 383رنز بنائے اور 124 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔ تیسرے دن اسٹمپس کے وقت مہمان اوپنر اسٹیفن کک 199 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 81رنز بنا کر مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ اُن کے ساتھی اوپنر ڈین ایلگر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ تجربہ کار ہاشم آملہ نے 45رنز بنائے ۔