لیور پول کی 0-4 سے کامیابی، ٹاپ پوزیشن مضبوط کر لی

لندن، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال پریمئر لیگ میں محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے 4-0 کی بڑی کامیابی سے ٹاپ پوزیشن کو مضبوط کر لیا، ادھر چمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی پھر اَپ سٹ شکست سے دوچار ہو گئی۔ برطانویں شہروں میں فٹبال پریمئر لیگ کے تگڑے مقابلے جاری ہیں۔ پریمئر لیگ کی نمبر ون ٹیم لیور پول نے نیو کاسل کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے برتری کی دھاک بٹھا دی اور مدمقابل کو 4-0 سے ہرا دیا۔ سوپر اسٹار محمد صلاح کے پنلٹی گول نے سب کے دل جیت لیے۔ دوسرے میچ میں ایک اور اَپ سٹ ہو گیا، چمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی کو لیسٹر سٹی نے 2-1 سے ہرا دیا۔ ہار پہ ہار کا شکار مانچسٹر سٹی کو چار پوائنٹ کی تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر جانا پڑا ہے۔