لندن ۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر سٹی کو 1-2 سے شکست دیدی جبکہ آرسنل نے ایورٹن کیخلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔اسپینش لیگ میں ریئل میڈرڈ اور ویا ریال کے درمیان مقابلہ1-1 سے برابر ہوگیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر سٹی مدمقابل ہوئے۔ 11ویں منٹ میں لیورپول کے جارڈن ہینڈرسن نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔دوسری جانب 25ویں منٹ میں ایڈن زیکو نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ پہلے ہاف کا اسکور 1-1 سے برابر رہا۔ میچ کے 75ویں منٹ میں فلپ کوٹنہو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور لیور پول کا اسکور دوگنا کردیا جو آخرتک برقرار رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی لیور پول کا نشانات کے جدول پر پانچواں مقام ہوگیا ہے جبکہ مانچسٹر سٹی بدستور دوسرے مقام پر موجود ہے۔