لیورپول اور بارسلونا چمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل

میونخ۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کلب لیور پول اور ہسپانوی کلب بارسلونا بھی چمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلز کیلئے 8 ٹیموں کی صف بندی مکمل ہوگئی۔ لیورپول نے دوسرے مرحلے کے پری کوارٹر فائنل میں میزبان جرمن کلب بائرن میونخ کو 3-1سے شکست دے کر خطاب کے حصول کے لئے سفر آگے بڑھایا۔ مصری فارورڈ محمد صلاح ایک مرتبہ پھر کوئی گول نہ کر سکے تاہم ایک گول میں ان کی مد د شامل رہی۔ سعدیو مانے نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پھر 2گول کئے جبکہ ایک گول وان ڈک کے حصے میں آیا۔بائرن میونخ کا واحد گول لیور پول کے کھلاڑی نے خود اپنے خلاف اسکور کیا۔ پہلے مرحلے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا لیور پول نے1-3 کی برتری سے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔