لین کو آئی پی ایل کا بہترین کیچ لینے کا اعزاز

شارجہ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ نائیٹ رائیڈر کے دراز قد آل راونڈر کریس لین کو آئی پی ایل کا سب سے بہترین کیچ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور ان کے اس انتہائی شاندار کیچ کی بدولت کے کے آر نے رائل چیلنجر بنگلور کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ میں آخری گیند کی کامیابی حاصل کی۔ جیسا کہ 151 رنز کے تعاقب میں بنگلور کی ٹیم کریس لین کے شاندار کیچ اور آر ونئے کمار کی شاندار بولنگ کی وجہ سے مطلوبہ نشانہ سے دو رن پیچھے رہی جیسا کہ لین نے خطرناک بیٹسمین اے بی ڈی ویلیرس کا ناقابل یقین کیچ پکڑتے ہوئے ٹیم کو یادگار کامیابی دلوائی ہے۔ شاندار کیچ پکڑنے کے علاوہ لین نے 31 گیندوں میں 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔ بنگلور کو کامیابی کیلئے آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے لیکن ونئے کمار نے اعصاب شکن لمحات میں متاثرکن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو صرف 7 رنز بنانے کا موقع فراہم کیا حالانکہ بنگلور کی ٹیم نے نشانہ کے تعاقب کا بہترین آغاز کیا تھا۔