لینگویج پنڈت اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر زور

راشٹریہ اپادھیائے پنڈت پریشد وفد کی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : راشٹریہ اوپادھیائے پنڈت پریشد تلنگانہ ریاست کے صدر مسٹر محمد عبداللہ حیدرآباد ضلع کے صدر مسٹر محمد عبدالحمید خاں ، میدک ، ضلع کے صدر مسٹر عبداللہ ، خازن ، مسٹر بی بھکشا پتی ، معاون صدر محمد صابر پاشاہ پر مشتمل ایک وفد نے سکریٹریٹ میں وزیر فینانس و وزیر سیول سپلائز مسٹر ایٹالہ راجندر سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں موجود تمام سرکاری ہائی اسکولس میں پڑھانے والے اردو ، تلگو ، ہندی لینگویج پنڈت گریڈ II اساتذہ کو اسکول اسسٹنٹ پر ترقی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ۔ وزیر فینانس نے مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا ۔ قبل ازیں اس وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم مسٹر کڈیم سری ہری کے علاوہ پرنسپل سکریٹری برائے ایجوکیشن شریمتی رنگورچر آر آچاریہ سے ملاقات کرتے ہوئے لینگویج پنڈت اساتذہ کی ترقی دینے اور جی او نمبر 11 ، 12 میں ترمیم کی بھی نمائندگی کی ۔۔