حیدرآباد ۔ 12 جون ۔ (راست ) ہندوستان کے لیجنڈ فٹبال کھلاڑی اور بابائے فٹبال مرحوم ایس اے رحیم کے 59 ویں یوم وفات کے موقع پر حیدرآباد گلوب فٹبال کلب اور آرٹیلری سنٹر کی جانب سے مشترکہ طورپر گولکنڈہ سنٹر پر ایک مقابلہ منعقد کیا گیا ۔دونوں ہی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ مقابلہ 2-2 سے برابری پر ختم ہوا ۔ آرٹیلری سنٹر کے کوچ مسٹر جی ایم یزدانی نے مہمانان کا خیرمقدم کیا جبکہ اس موقع پر ارجن ایوارڈ یافتہ فٹبالر محمد حبیب اور لیفٹننٹ کرنل آشیش سکسینہ مہمانان خصوصی تھے ۔ گلوب فٹبال کلب کے کوچ سید سعدی اور ایم اے وہاب انصاری سکریٹری نے آرٹیلری سنٹر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جوکہ آرمی چمپین شپ میں شرکت کرنے والی ہے ۔