دبئی 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے وزیر اعظم متحدہ عرب امارات میں وہاں کے حکمرانوں سے اہم مدد اور تائید طلب کررہے ہیں۔ گذشتہ گرما میں اسلام پسندوں سے کی حریف نیم فوجی تنظیموں نے انہیں اور ان کے حلیفوں کو دارالحکومت سے باہر نکل جانے پر مجبور کیا تھا ۔ انہیں امید تھی کہ وہ حریف کی عدم موجودگی میں خود اپنی حکومت قائم کرسکیں گے ۔ پارلیمنٹ الثنی کی تائید میں ہے جبکہ وہ عملی اعتبار سے بے اختیار ہے اور لیبیاء کے تین بڑے شہروں پر اُن کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ الثنی کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو بھی اپنا مقام تبدیل کر کے دارالحکومت سے کافی دور مشرقی شہر توبروک منتقل ہونا پڑا ہے ۔