تریپولی۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل پر تقریباً 85 پناہ گزینوں کی نعشیں بہہ کر آ گئی ہیں جو کہ یوروپ کا سمندر راستہ عبور کرنے کیلئے اہم روانگی کا مرکز ہے۔ دیڈکریسنٹ کے ترجمان محمد المسرتی نے بتایا کہ والینٹرس نے منگل سے اب تک درجنوں پناہ گزینوں کی نعشوں کو انتہائی مسخ شدہ حالت میں بازیاب کیا جوکہ دارالحکومت تریپول کے قریب ساحلوں پر بہہ کر آ گئی ہے۔ انہوں نے تریپول کے اطراف 25 نعشیں اور مزید 10 نعشیں سبھرتا میں پائی گئیں۔ لیبیا کے ساحلی محافظوں نے بتایا 22 پناہ گزینوں کو غرقابی سے بچا لیا گیا جوکہ ربر کی کشتیوں میں سفر کررہے تھے ان میں 22 خواتین بھی شامل تھیں جن کا تعلق بنگال اور سوڈان سے ہے۔