لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

طرابلس-  لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، حملے میں لیبیا کے وزیر خارجہ محفوظ رہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کار میں سوار تین حملہ آوروں نے وزارت خارجہ کی عمارت میں گھسنے سے قبل فائرنگ کی اور پھر دو حملہ آوروں نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز مواد سے اْڑا لیا۔

دہشت گردوں کے حملے میں سینئر سرکاری ملازم سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک حملہ آور کو وزارت خارجہ کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

لیبیا کی وزاررت صحت کے مطابق دہشت گرد حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا تاہم حملے کے وقت وزیر خارجہ محمد الطاہر عمارت میں موجود نہیں تھے