لیبیا میں مصر کی دوبارہ فضائی کارروائی ممکن

قاہرہ ۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ عبوری لیبی حکومت کے سربراہ عبداللہ الثنی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود مصری شہریوں کو دولت اسلامی’’داعش‘‘ کی جانب سے خطرہ لاحق ہوا تو مصر اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے داعش کے ٹھکانوں پر دوبارہ فضائی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے لیبیا کو بر وقت اسلحہ کی فراہمی نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عالمی برادری نے ہمیں اسلحہ فراہم نہ کر کے بڑی ’’کوتاہی‘‘ کا ارتکاب کیا ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق لیبی وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔