لیبیا میں تیل کے کنوؤں کی مسلح گروپس کی ناکہ بندی

طرابلس ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلح گروپ نے لیبیا کے سب سے وسیع تیل کے کنویں کی جو ملک کے جنوب مغربی علاقہ میں واقع ہے، ناکہ بندی کردی ہے۔ سرکاری ملکیت نیشنل آئیل کارپوریشن نے اس کا انکشاف کیا کہ شرارا تیل کے کنویں کی ناکہ بندی کمپنی کو مجبور کرچکی ہیکہ اپنی درآمدات پر امتناع عائد کرے۔ قومی آئیل کارپوریشن نے اعلان کیا ہیکہ شرارا تیل کے کنویں کی اتوار کے دن ناکہ بندی شروع کی گئی ہے۔