طرابلس ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ایرپورٹ کے رن وے پر آج دو راکٹ گر پڑے جس کے نتیجہ میں طیاروں کی پروازیں روک دی گئیں۔ ذرائع نے کہا کہ ایرپورٹ کے اصل رن وے پر دو راکٹ پھٹ پڑے جس سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔ سلامتی وجوہات کی پروازیں تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ صبح 5 بجے یہ دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے جب طیاروں کی آمدورفت کا آغاز نہیں ہوا تھا۔ ایک ایرلائنس کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ طیاروں کی پروازیں کل 4 بجے شام تک معطل رہیں گی۔